اختیار ولی خان

بلاول وزیراعظم بننے کی خواہش میں حواس کھو بیٹھے ہیں۔ اختیار ولی

پشاور (پاک صحافت) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ بلاول وزیر اعظم بننے کی خواہش میں حواس کھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے پاس کوئی وژن ہے نہ ہی پروگرام، وہ صرف ذاتی خواہشات کے گھوڑے پر سوار ہیں۔ پیپلز پارٹی ایک مردہ گھوڑا ہے، جس میں فلمی ڈائیلاگ سے جان نہیں ڈالی جاسکتی۔

اختیار ولی کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو الیکشن میں کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کےلیے الزامات لگانا ترک کردیں ورنہ سخت جواب ملے گا۔ ن لیگ تو وفاقی حکومت لینے کے حق میں ہی نہیں تھی مگر بلاول بھٹو ماہی بے آب بنے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کیا بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بننے کے بعد شہباز شریف کی جو تعریفیں کی تھیں وہ بھول گئے ہیں؟۔ ہم نے 2013 میں پیپلز پارٹی کی تباہیاں پھیرنے کے بعد ملک کو مشکلات سے نکالا تھا۔ نواز شریف دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے