وزیراعظم شہباز شریف

منی بجٹ پاکستان اور عوام کی کمر میں خنجر گھوپنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے منی بجٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ منی بجٹ پاکستان اور عوام کی کمر میں خنجر گھوپنے کے مترادف ہے جس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ باضمیر حکومتی ارکان اور اتحادیوں سے پھر کہتا ہوں کہ منی بجٹ زہر کا پیالہ ہے اس سے دور رہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جاری بیان میں  پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ  تین سال میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے ملک کا وہ کباڑا نہیں کیا جو منی بجٹ سے ہوجائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ سے پاکستان کی معیشت بیرونی سہارے کی مرہون منت ہوکر رہ جائے گی، یہ اقدام پاکستان کی معاشی خودمختاری، جوہری و کشمیر جیسے نازک قومی مفادات کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ منی بجٹ سے معیشت اور عوام کا گلا کاٹنے کے بجائے 10 سالہ پائیدار معاشی حکمت عملی درکار ہے، پاکستان کو درپیش مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے دس سال کی پالیسی تیار کرنا ہوگی۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات جلد بازی اور افراتفری میں کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے