بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس

نیویارک (پاک صحافت) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی دعوت پر نیویارک میں بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں دنیا کےنوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری اور قطر سمیت دیگر ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی، نوجوان وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران عالمی برادری کے مسائل اور حل پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مل کر امن و ترقی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ نوجوان وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مقصد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس جاری ہے جہاں وزیراعظم شہباز شریف بھی 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلیوں، عالمی و علاقائی تنازعات اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے