بلاول بھٹو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے سے زائد کا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ ایسے اقدامات کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے۔ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے فیصلے بیرون ملک ہو رہے ہیں۔ حکومت نے قومی اداروں کا سودا اور عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ عوام کے حقوق کی حفاظت اور معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ہے۔ جس میں ملک بھر کی عوام بھرپور شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے