شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے جا رہی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت اس وقت ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 6 دسمبر کو حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے ٹھوس فیصلہ کرے گی، پاکستان اور تحریک انصاف اکٹھے نہیں چل سکتے، 39 ماہ میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 20 ہزار ارب قرضے لیے گئے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ ہوا، سیالکوٹ واقعے پر قوم کا سرشرم سے جھک گیا، ہمارے دور میں ایسے واقعات ہوئے تو پی ٹی آئی نے سیاسی رنگ دیا، سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کوسخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی حالت اس وقت انتہائی خراب ہے، ملک کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، حالات کو کنٹرول کرنا ہوگا، حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران معاشی غلطیاں کیں۔ ملک کو بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، اگر ایسا نہ کیا تو خدانخواستہ ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے