اسحاق ڈار

چوبیس گھنٹے میں پاکستان کے قرضے 1350 ارب کم ہوگئے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پاکستان کے قرضے 1350 ارب کم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مسائل میں شامل روپے کی قدر مصنوعی طور پر گرنا ہے، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑھتی قیمتیں بھی مسائل میں شامل ہیں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات پاکستان پہنچا، ڈالر میں 10 روپے کا فرق پڑ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ 1999 میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بناسکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے