بلاول

بلاول بھٹو نے بھی چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس عدالت کو ٹھیک نہیں کرسکتے تو کسی اور کو ذمہ داری دیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کیساتھ اب 4 ججز ریکارڈ پر ہیں، اور یہ واضح ہے کہ چیف جسٹس کی رائے اقلیتی فیصلہ ہے، 3 ممبران کا فیصلہ اس کاغذ کے قابل نہیں جس پر لکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا چیف جسٹس کو غیرآئینی بینچ فکسنگ کو کالعدم کرنے کیلئے کارروائی کرنی چاہیے، اس سے ہی سپریم کورٹ کا وقار بحال ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے