خورشید شاہ

کمروں میں بیٹھ کر سیاست کرنیوالوں کو خوش فہمی ہے کہ الیکشن نہیں ہونگے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کمروں میں بیٹھ کر سیاست کرنیوالوں کو خوش فہمی ہے کہ الیکشن نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوامی لوگ ہیں عوامی سیاست کرتے ہیں پلیٹلیٹس کم ہونے پر ملک سے بھاگتے نہیں ہیں، بھٹو نے عوام کو حقوق کی جنگ لڑنا سکھائی ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مارشل لا میں ملک دولخت کردیا گیا، چالیس سال حکومت کرنے والے جنرل اپنے کارنامے بتائیں انھوں نے ملک کیلئے کیا خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی جنگ میں ایک کروڑ افغانی پاکستان میں داخل ہوئے، چالیس سال میں سترہ سو ارب ڈالر افغانوں پر خرچ ہوگئے۔ پیپلزپارٹی اقتدار کیلئے نہیں خدمت کیلئے حکومت بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے