حمزہ شہباز

بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر پورا فوکس کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر پورا فوکس کیا گیا ہے، جلد صوبے میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی نئی لہر چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میں نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اس دوران حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پنجاب کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر 200ارب روپے کی سبسڈی دی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، ہم نے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔ آپ میری ٹیم ہیں اور میرے دروازے آپ سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ عوام کی مشکلات میں کمی کے لئے کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے