خواجہ آصف

بجلی کے بلوں میں ‏ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کرنی چاہیے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ‏ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کسی ایک ماہ میں 200 یونٹ سے تجاوز کر جائیں تو سارے سال کی رعایت ختم ہوجاتی ہے، اس رعایت کو بھی ماہانہ بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر، فاٹا، بلوچستان سے 200 ارب سے زائد بجلی کی قیمت ریکور نہیں ہوتی، سارے ملک میں 650 ارب سے زائد بجلی چوری ہوتی ہے۔ بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں 80 فیصد تک بجلی چوری ہوتی ہے، جس کا بوجھ عام صارف پہ پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏17 گریڈ سے اوپر تمام حکومتی اداروں میں مفت بجلی کی رعایت ختم ہونی چاہیے، ‏اس وقت وفاقی حکومت 900 ارب سے زائد سبسڈی دیتی ہے، حکومت یہ سبسڈی چوری، کم ادائیگی اور لائن لاسز کو کور کرنے کیلئے پاور سیکڑ کو ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے