اسٹیٹ بینک آف پاکستان

ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی (پاک صحافت) صرف ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.61 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.64 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.10 کروڑ ڈالر کمی سے 5 ارب 38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک میں اس وقت مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 3 کروڑ ڈالر ہیں۔

یاد رہے کہ اسملگنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں روپے کی قدر مستحکم اور ملکی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے