احسن اقبال

اسٹیٹ بینک کا ترمیمی بل پاکستان کی قومی مالیاتی خود مختاری کو سرنڈر کرنے کا بل ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری  جنرل احسن اقبال نے اسٹیٹ بینک  بل سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا ترمیمی بل پاکستان کی قومی مالیاتی خود مختاری کو سرنڈر کرنے کا بل ہے۔ سینٹ کے اندر اور قومی اسمبلی میں بھی حکومت نے بلڈوز کر کے منظور کروایا، اس پر نہ ووٹنگ ہونے دی نہ بحث ہونے دی۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا کہ سینٹ کے اندر چور دروازے کے ذریعے آخری وقت ایجنڈے میں شامل کر کے منظور کروایا، اس موقعے پر لیڈر آف اپوزیشن اور چیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس دونوں کو موجود ہونا چاہیے تھا، انہیں  پہرہ دینا چاہیے تھا اور دونوں موجود ہوتے تو یہ بل کبھی پاس نہ ہو سکتا تھا۔

واضح رہے کہ  ن لیگ کے رہنما نے مزید کہاکہ جس مغربی جمہوریت کا درس ہمیں عمران خان دیتے ہیں، ایسا سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی مغربی جمہوریت میں آیا ہوتا تو یہ تینوں استعفے دے چکے ہوتے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہ حکومت خوشامدیوں، منافع خوروں اور لٹیروں کی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے