دوبارہ گنتی

این اے 249 ضمنی الیکشن، پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا۔  خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی طرف سے لطیف کھوسہ اور (ن) لیگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور محمد زبیر کمیشن میں پیش ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل ،سعید غنی ، نیئر حسین بخاری  اور فاروق ایچ نائیک کمیشن آئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کےوکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے  آج صبح فیصلہ محفوظ کیا جو کہ چند گھنٹے بعد سنا دیا گیا۔ جس میں الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تمام جماعتیں 6 مئی کو آر او آفس پہنچ جائیں ، 6 مئی کی صبح 9 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ یاد رہے کہ  رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس طرح مفتاح اسماعیل اور قادر مندوخیل کے ووٹوں میں 683 ووٹوں کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے