ریلی

ایم کی ایم کی جانب سے فلسطین ریلی، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی شارعِ فیصل پر نرسری بس اسٹاپ پر فلسطین یک جہتی ریلی کا انعقاد ہو گا۔ دوسری جانب سے پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ صدر سے ایئر پورٹ جانے والے افراد ایف ٹی سی سے کورنگی روڈ کا راستہ لیں۔

واضح رہے کہ صدر سے ایئر پورٹ کے لیے طارق روڈ، یونیورسٹی روڈ، ڈرگ روڈ کا راستہ بھی لیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کارساز سے بلوچ کالونی برِج سے ایکسپریس وے کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس قاضی فائز عیسی

بظاہر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بھی صرف سیاستدانوں کا احتساب چاہتی تھی، چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے