شرجیل میمن

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کی، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کی، انہوں  نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے اعلان سے افسوس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ایم کیو ایم الیکشن لڑتی۔  ان  کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کی، ایم کیو ایم کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خواہش تھی ایم کیو ایم الیکشن لڑتی تاکہ پتاچلتا کون کہاں کھڑا ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی حلقہ بندیوں، مردم شماری پر اعتراض ہے، تحفظات ہر کسی کو ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

عرفان صدیقی سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں قائمہ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے