نوازشریف رانا ثناءاللہ

نوازشریف نے رانا ثناءاللہ کو لندن طلب کرلیا، اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو لندن طلب کرلیا، جہاں انہیں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا آئندہ 2 روز میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے جبکہ انہیں ملکی سیاسی صورتحال میں اہم ٹاسک دیا جاسکتا ہے۔ رانا ثناءاللہ نواز شریف کو پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ اور نواز شریف کے درمیان ہوانے والی ملاقات میں عدالتوں میں کیسز اور آئندہ کی پیش رفت کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔ نواز شریف نے ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی اور ملک میں عام انتخابات جلد کروانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے