مریم نواز

وزیراعلی نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی پیکیج تیار کرلیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی مریم نواز شریف کا کسانوں کے لیے عید کا تحفہ، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی پیکیج تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے زرعی پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین شاہ کرمانی کی جانب سے تیار کیے گئے پیکیج کے مطابق پہلی بار پنجاب کے کسانوں کو 2 سال کے اندر 300 ارب روپے کا بلا سود قرض دیا جائے گا، جس میں 80 فیصد چھوٹے رقبے کے کسان اور کاشت کارشامل ہیں۔

پیکیج کے مطابق سبسڈیز، جدید مشینری سمیت دیگر مختلف اقدامات کے ذریعے مزید 100 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے، مجموعی طورپر تقریباً 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری پنجاب کے زرعی شعبے میں کی جارہی ہے تاکہ زراعت اور کسان ترقی کرے۔

صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حکومت سنبھالتے ہی 21 دِن میں 26 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، حکومت نے تقریباً ڈیڑھ ماہ میں زراعت کے شعبے میں ترقی کا جامع پروگرام تیار کیا، وزیراعلی پنجاب زرعی پیکج کے تاریخی منصوبے سے کسان خوش حال ہوگا، جدید زراعت، جدید مشینری ، برآمدی معیار کے دودھ اور گوشت کے جانورو ں کی افزائش کا پنجاب میں آغاز ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے