شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے تعلیمی بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے نئے مالی سال کے دوران تعلیمی بجٹ میں کمی اور کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بحال کرنے کی بھی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ن لیگ کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے۔ اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے، اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے اور وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے