شیری رحمان

ایس سی او کانفرنس سے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ایس سی او کانفرنس سے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں بعد ایسے اعلی سطح کے وفود اقتصادی، سفارتی اور سٹریٹجک تعلقات کے لئے ملک کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

شیری رحمان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ایک اہم جیو پولیٹیکل لمحہ ہے کیونکہ اقتصادی رفتار ایشیا کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے