رانا ثناءاللہ

دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 17 مئی تک عمران کی گرفتاری سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کوئی مثال نہیں ملتی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی لیکن اگر جواز بنا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، ملک میں جو کچھ ہوا عمران خان کی ایما پر ہوا، کل کی سہولت کاری نہ ہوتی تو دو تین دن میں صورتحال کنٹرول کرلیتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کی خبروں کو بھی رد کیا اور کہا کہ اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے