فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات سے قبل اہم فرمان جاری کردیا
Palestinian President Mahmoud Abbas makes a statement as he attends the Revolutionary Council Meeting of Fatah Movement at the Palestinian Presidential Office in Ramallah, on December 18, 2019. Photo by FLASH90 *** Local Caption *** ????? ???? ??? ????

فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات سے قبل اہم فرمان جاری کردیا

رام اللہ (پاک صحافت)  فلسطینی صدر محمود عباس نے مئی میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اظہار رائے کی آزادی کے احترام کے ضمن میں اہم فرمان صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن اور غزہ میں پولیس کسی سیاسی وابستگی کی وجہ سے کسی کو گرفتار نہیں کرے گی اور جو افراد بھی اس ضمن میں گرفتار ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی میزبانی میں حال ہی میں مذاکرات میں حصہ لینے والے فلسطینی دھڑوں نے اظہاررائے کی آزادی کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیا تھا۔

صدر عباس کے نئے فرمان سے پندرہ سال کے بعد انتخابات کے انعقاد کے بارے میں بعض شکوک تو دور ہوئے ہیں لیکن ابھی مختلف فلسطینی دھڑوں کے بہت سے تحفظات دور نہیں کیے گئے ہیں۔

نئے صدارتی فرمان کے تحت غرب اردن اور غزہ میں اظہار رائے کی آزادی اور سیاسی وابستگی کی بنا پر پولیس کو کسی شخص کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے، فلسطینی صدر نے ان دونوں وجوہ کی بنا پر گرفتار کیے گئے تمام افراد کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے فلسطینی علاقوں میں 22 مئی کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوں گے، 2006ء کے بعد غرب اردن اور غزہ میں یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔

قابل ذکر ہے 2006ء کے انتخابات میں فلسطینی جماعت حماس نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کی حکومت کو اختیارات نہیں دیے گئے تھے جس کے بعد اس نے غزہ میں غرب اردن سے الگ تھلگ اپنی حکومت قائم کرلی تھی اور صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے حامیوں کو وہاں سے نکال باہر کیا تھا۔

اس کے بعد گذشتہ چودہ سال کے دوران میں حماس اور فتح نے ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رکھی ہیں اور غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی نے حماس کے حامیوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ غزہ میں حماس اپنی حریف فتح کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی

اسرائیل میں ماہرین تعلیم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عبرانی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی اخبار اسرائیل میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف مغربی یونیورسٹیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے