آصف زرداری

اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی، آصف زرداری نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی جس کے لئے پوری تیاری کررہے ہیں۔ ہماری حکومت آئے گی تو عوامی مسائل حل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مکمل تباہی تک پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس اور ناامید ہوچکی ہے جبکہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف بری طرح شکست سے دوچار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہے کارکن بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے