شہباز شریف

اگر نواز  شریف کو موقع دیا تو  وہ ملک کا نقشہ بدل دیں گے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  اگر نواز  شریف کو موقع دیا تو  وہ اور  پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نے تمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

تٖفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی  عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ  پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  وزیر اعظم  شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ 4  سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی، مالم جبہ، چینی اسکینڈل، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام نے جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے، معیشت پر جرات مندانہ فیصلے کیے تو معاشی ترقی قدم چومےگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے