اگر عدالت نے 14مئی کو انتخابات کا حکم دیا تو  انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا،  قیصر احمد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی قیصر احمد نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے 14 مئی کو انتخابات کا حکم دیا تو اس حکم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زیراعظم کے معاون خصوصی قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے 14مئی کو انتخابات کا حکم دیا تو مسلم لیگ (ن) انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔ انہوں نےیہ بھی کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے دورِ حکومت میں صفر شرحِ سود پر اپنے من پسند لوگوں کو تین ارب ڈالر کے قرضے دیے۔ آج وہی لوگ ان کے اخراجات اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواست اور الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم سے متعلق سماعت ملتوی کردی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے پی ٹی آئی اور حکومت سے کہا کہ براہِ مہربانی آئین کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے