شرجیل میمن

اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ہوتا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں 5 جولائی کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے لکھا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو ختم کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر شب خون مارا گیا۔ اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوتے اور پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے