عطا تارڑ

آڈیو لیکس کیس کے فیصلے میں ساس کی آڈیو کے علاوہ ساری باتیں موجود ہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کیس کے فیصلے میں ساس کی آڈیو کے علاوہ ساری باتیں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور کا بھی رشتہ ہو تو خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا کیس سامنے نہ لگے، آج دکھ اور افسوس ہوا جب پانچ رکنی بینچ کا مختصر فیصلہ پڑھا، آپ کی ساس ہے جن کی وہ آڈیو ہے اور آپ ہی بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج کہا گہا کہ مبینہ آڈیو ہے تحقیق نہیں ہوئی کہ آڈیو اصلی ہے یا نہیں، اوّل تو آپ کو اس بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا، اندازہ ہے کہ آپ جانے سے پہلے آڈیو کیس کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، آڈیو میں جن جج صاحبان کا ذکر ہے رضا کارانہ بینچ سے الگ ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے میں آڈیو لیکس سے متعلق نہیں لیکن الیکشن سے متعلق بات کی گئی، ہم نے تو آڈیو لیکس سے متعلق کمیشن بنایا تھا اس کو چلنے نہیں دیا گیا، ساتھی جج بینچ سے الگ ہوئے اس سے متعلق آپ کا کیا خیال ہے، ساتھی جج نے کہا کہ ون مین شو ہم نے نہیں کہا تھا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اس آڈیو کی تصدیق کے لیے بنایا گیا، آپ نے اس آرڈر پر اسٹے دے دیا، آپ کو اس بینچ کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، آپ کسی اور جج کی سربراہی میں بینچ بنا دیتے، منیب صاحب کو بھی الگ ہونا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے