اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا چیف جسٹس کی ساس کو پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کے کمبختوں نے جوڈیشل مارشل لاء لگا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے شاہراہ دستور پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمبخت تو مارشل لاء نہیں لگاتے، آپ کے کمبختوں نے جوڈیشل مارشل لاء لگا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے شخص کی ساس کہتی ہے کہ یہ کمبخت تو مارشل لاء بھی نہیں لگاتے۔ انہوں نے شیم کے نعرے بھی لگوائے۔