قادر مندوخیل

آج فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے، ان کی سینیٹ کی نشست پی پی کے پاس ہوگی، قادر مندوخیل

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادرمندوخیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا یقین ہے کیوں کہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ امید ہے آج فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے، ان کی سینیٹ کی نشست بھی پی پی کے پاس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں میں نے آج جو بیان حلفی جمع کرایا، غلط ہوا تو اپنی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا،  ان کاکہنا تھا کہ کمیشن نے ساڑھے 3 سال بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیاہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے یہ بھی کہا کہ فیصل واوڈا نے اگر کاغذات نامزدگی سے پہلے دوہری شہریت چھوڑی ہوتی تو کیس نہ بنتا، انہوں نے دوہری شہریت بعد میں چھوڑی تھی۔ یاد رہے کہ رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے