اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ ارض پر زندگی کی بقاء کے لیے نہایت اہم ہے۔

مریم نواز نے ’ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی ماحول کی بہتری کے لیے متعدد پروجیکٹس پر کام شروع کر دیا تھا جن میں ای بائیکس اور پلاسٹک بیگز کے استعمال کا خاتمہ سرِ فہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے