خواجہ آصف

عمران خان کوجس درخت نے سایہ میسر کیا اس پہ کلہاڑا چلایا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس درخت نے سایہ میسر کیا اس پہ کلہاڑا چلایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی بھر جس ہاتھ نے کھلایا عمران خان نے اسکو کاٹا۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، خواجہ آصف نے کہا کہ  اسکی حکمرانی کے بغیر پاکستان کا تصور نہیں، پاک فوج اسکی حکمرانی کی ضمانت نہ دے تو وہ ادارے کی خدا نخواستہ تباہی کی بات کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاک فوج اسکی حکمرانی کی ضمانت نہ دےتو وہ ادارے کی خدانخواستہ تباہی کی بات کرتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وہ پچ پہ لیٹا ایمپائر، اسٹیڈیم، ٹیم، شائقین عوام سب کوتباہ کرنےکی بات کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے