اسلم غوری

امن اور شانتی کی سیاست ہی اس ملک کی اخلاقی اقدار ہیں، اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے  پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  وقتی گرد وغبار جلد بیٹھ جائے گا، امن اور شانتی کی سیاست ہی اس ملک کی اخلاقی اقدار ہیں، حکومت میں اپنی نااہلی سے ملک کو نقصان پہنچایا، اب اپوزیشن میں اپنی ضد سے ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ پر ترجمان جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) اسلم غوری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحے کا برآ مد ہونا ملکی حالات انارکی کی طرف لے جانے کا ثبوت ہے۔ اسلم غوری نے کہا ہے کہ نیازی کا لانگ مارچ اس کی سیاسی زندگی کا آخری اور ناکام ایونٹ ثابت ہوگا، عوام ایسے شدت پسند اور نااہل عناصر کے خلاف ریاست کے شانہ بشانہ ہیں۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہ عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردے، آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے۔ وزیر داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کو اپنے فساد کے لئے استعمال نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے