امتیاز شیخ

امتیاز شیخ کی زیرِ صدارت گرین ہائیڈروجن منصوبے پر اجلاس

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کی زیرِ صدارت گرین ہائیڈروجن منصوبے پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ ہوا اور سولر انرجی سے آپریٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کی زیرِ صدارت گرین ہائیڈروجن منصوبے پر اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ملک میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے جس سے 400 میگاواٹ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار ہوگی۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران امتیاز شیخ نے کہا کہ گرین ہائیڈروجن منصوبے پر 25 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور اس منصوبے سے 8 ہزار افراد کو روزگار مہیاہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے لیے گھارو کے مقام پر 7 ہزار ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے