مریم اورنگزیب

الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی دونوں کو مسترد کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی جبکہ میڈیا ڈیویلپمنٹ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا بہانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے دونوں کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم الیکشن چوری کا منصوبہ اور پی ایم ڈی اے اُس دھوکے کو چھپانے کا بندوبست ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اب نالائق حکومت میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کو پاس کروانے کی تیاری کر رہی ہے، لیکن میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لانے سے ان کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن نہیں چھپے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق چھیننے دیں گے اور نہ ہی اظہار کی آئینی آزادی سلب کرنے دیں گے، مغرب کی مثالیں دینے والا آئینی حقوق اور شہری آزادیوں کے معاملے میں بدترین آمر نکلا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے