الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کیجانب سے مزید 31 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونیوالی مزید 31 نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔ 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں جن کی جانچ پڑتال 18 فروری کو کی جائے گی، کاغذات نامزدگی سے متعلق اعتراضات 22 فروری تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل 27 فروری کو اعتراضات پر سماعت کرے گا۔ ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدوار یکم مارچ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں جبکہ 2 مارچ کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے