تعلیم کا فروغ ملک کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

 افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے:عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں یہ کام دونوں ممالک کے فائدہ میں ہے افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان سے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے چیئرمین استادکریم خلیلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی طرف سے افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات مضبوط کرناچاہتا ہے، افغانستان کے ساتھ تجارتی، معاشی اور عوام کی سطح پر تعلقات مضبوط کریں گے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن کیلئے پرعزم ہیں:قریشی

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے موقف ہے افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں تنازعے کے باعث افغان عوام نے بہت تکالیف برداشت کیں، افغانستان میں امن اور استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند افغان عوام کے بعد پاکستان ہے اور پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نےبھی  افغانستان کے اندر اور باہر موجود امن عمل کے دشمنوں کے کردار پر تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن دشمن خطے اور افغانستان میں امن کو لوٹتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ایمبیسڈر محمد صادق خان نے بتایا کہ استاد کریم خلیلی نے بالخصوص امن عمل اور لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا،استاد کریم خلیلی نے نئی ویزا پالیسی کے ذریعہ افغان باشندوں کو سہولت فراہم کرنے اور باہمی تجارت کو استحکام دینے کے حوالے سے پاکستان کے متعدد اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے