افغانستان میں امن کیلئے پرعزم ہیں

افغانستان میں امن کیلئے پرعزم ہیں:قریشی

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ اسلام آباد میں حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی کی سربراہی میں ایک افغان وفد سے گفتگو کر رہے تھے اور انٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ افغان قیادت کے لئے ایک انوکھا موقع ہے جسے خطے میں امن کے لئے محفوظ کیا جانا چاہئے۔محمد کریم خلیلی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت افغانستان میں بگاڑنے کی حیثیت سے کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس سلسلے میں عالمی برادری کے سامنے ثبوت پیش کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان حکومت اور طالبان کے مابین اہم اتفاق ہوگیا

افغان وفد کی سہولت کے لئے پاکستان کی نئی ویزا پالیسی کے بارے میں وفد کو آگاہ کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی ان کے وطن واپس ہونے کی جلد لیکن باوقار واپسی کا خواہاں ہے۔

افغان مندوب نے کئی دہائیوں سے پاکستانی مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قیادت اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان بین الافغان مذاکرات کا سخت حامی ہے اور گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہاتھاکہ یہ مذاکرات پاکستان کی مدد سے کروائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان جنگ کا خاتمہ ہوکیونکہ اس سے خود پاکستان بھی بری طرح سے متاثر ہورہاہے تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی اور طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جو پاکستان کیلئے بھی تشویش کی بات ہے ۔اگرچہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجوں کی تعداد کو کم کیاہے لیکن پوری طرح سے فوجوں کا انخلا عمل میں لایاگیاجس وجہ سے بھی ملک میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے