رانا ثناء اللہ

اسمبلیاں مدت پوری کر کے تحلیل ہوں گی اور نگراں سیٹ اپ آئے گا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  اسمبلیاں مدت پوری کر کے تحلیل ہوں گی اور نگراں سیٹ اپ آئے گا، نگراں سیٹ اپ کے تحت الیکشن ایک ہی روز اور آئین کے مطابق ہوں گے۔ ن لیگ کا دو ٹوک اور واضح مؤقف ہے کہ الیکشن نگراں سیٹ اپ میں ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹ وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر تحفظات ہوں یا کسی کو منانا پڑے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلے نہیں ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے اور ن لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا ہے کہ ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، تمام تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کے خلاف سائنٹیفک شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے