اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات ہونیوالی سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا وون کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات ہونے والی سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا وون نے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سویڈن کی سفیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور سویڈن کے مابین مثبت دو طرفہ تعلقات کو سراہا، نائب وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین تجارت تعلیم اور باہمی روابط کے فروغ پر زور دیا۔
Short Link
Copied