ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کریں گے جبکہ وزیر خارجہ چار ملکوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے ہم نے یوم آزادی کی 75 ہویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر صدر مملکت ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے پیغام دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے ہم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پرچم کی زبردستی تنصیب کا عملی مظاہرہ دیکھا جبکہ کشمیری اس روز کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے ابتک 666 کشمیری شہید ہو چکے ہیں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی تلاشی و گھیراؤ آپریشن میں خصوصی طور پر نوجواں بچوں کو جبری گرفتار کیا جاتا ہے۔ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ اور اسلحے کے عدم توازن پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں اور ہم اقوام متحدہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں کیونکہ بھارت کی جانب سے 70 فیصد تعیناتی و ہتھیاروں کی تنصیب پاکستان کے خلاف ہی ہے جس کے باعث پاکستان کی بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے