شازیہ مری

بینظیر سوشل پروٹیکشن اکاونٹ کا مقصد مستحق خواتین کو مؤثر ادائیگی کا نظام فراہم کرنا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر سوشل پروٹیکشن اکاونٹ کا مقصد مستحق خواتین کو مؤثر ادائیگی کا نظام فراہم کرنا ہے۔ اگر خواتین کسی بینک کی خدمات سے مطمئن نہیں تو اس پروگرام کے تحت وہ دوسرے بینک میں اپنا اکاونٹ کھول سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف کی ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے بینظیر سوشل پروٹیکشن اکاونٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک سال 5 ماہ کی قلیل مدت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 72فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے کیساتھ مالی سال 23-2024 کے لئے بجٹ 4 سو 71 اعشاریہ 68 ارب روپے کر دیاگیا جبکہ مستحقین کی تعداد 72 لاکھ سے بڑھ کر 90 لاکھ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بتایا کہ اب سہ ماہی وظیفہ 7 ہزار کی بجائے 8 ہزار 750 روپے ہے جبکہ بینظیر تعلیمی وظائف بچوں کا اندراج 26 لاکھ سے بڑھ کر 70 لاکھ 52 ہزار ہوا۔ چیئرمین بی آئی ایس پی کے مطابق نئے مالی سال میں بینظیر کفالت میں مزید 3 لاکھ خاندانوں کو شامل کرکے تعداد 93 لاکھ کرنے، تعلیمی وظائف میں اندراج کو 75 لاکھ 52 ہزار سے بڑھا کر 92 لاکھ تک لے جانے، بینظیر نشو ونما میں رجسٹریشن کی تعداد 7 لاکھ 70 ہزار سے بڑھا کر 15 لاکھ تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے