ارشد شریف

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کینیا جا کر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی معاونت کرے گا، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ معروف صحافی ارشد شریف کو گزشتہ روز کینیا کی پولیس نے ایک ناکے پر گاڑی نہ روکنے کی وجہ سے شک کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہیلن میری رابرٹس

وزیراعظم کی پاک فوج کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے