نبیل گبول

اب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی تو ایم این ایز کو فون نہیں جائے گا۔ نبیل گبول

لاہور (پاک صحافت) نبیل گبول کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے سیاسی حالات میں تبدیلی آچکی ہے اب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی تو ایم این ایز کو کوئی فون نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہت بہتر ہوگئے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ آج کے بعد عمران خان کیلئے یہ مشکل ہوجائے گا کہ لوگوں کو کراچی سے اسپیشل جہاز پر بلایا جائے۔

پی پی رہنما نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ اب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، اب ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ ہونے جا رہی ہے کہ ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔ جب ایمپائر نیوٹرل ہوجاتا ہے تو بہتر ٹیم ہوتے ہیں، گراؤنڈ بھی ہے اور کھلاڑی بھی آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے