آصف زرداری

آئندہ سال گنے کی قیمت 400 روپے فی من کی جائے گی۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال گنے کی قیمت 400 روپے فی من کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے زراعت ترقی کرے گی۔ کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ گنے کی فی من قیمت 400 روپے کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور وہ زراعت پر توجہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا، وقت آگیا ہے کہ کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے