پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) لاہور سے حلقہ پی پی 153 سے ٹکٹ ہولڈر ناصر سلمان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ناصر سلمان نے پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ناصر سلمان نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے تناظر میں پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے اور اداروں کے ساتھ تصادم والی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ 9 مئی کے واقعے کے بعد سیاست اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں۔

واضح رہےکہ ناصر سلمان لاہور کے حلقہ پی پی 153 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے