آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے امریکی جنرل کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کا اعتراف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی جنرل نے ملاقات کی ہے جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل ایرک کوریلا کا جی ایچ کیو پہنچنے پر استقبال کیا، کمانڈر امریکی سینٹ کام نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک، امریکا مسلح افواج کے درمیان وفود کی سطح پر بات بھی ہوئی، مہمان نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعاون کا اعتراف بھی کیا۔ امریکی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وفد آج طورخم بارڈر کا دورہ بھی کرے گا، وفد کو انسداد دہشتگردی اور پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے