آئی ایم ایف

آئی ایم ایف مشن کل رات پاکستان پہنچے گا، پرسوں سے اقتصادی جائزے پر مذاکرات ہونگے

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف مشن 14 سے 18 مارچ تک پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے کل رات پاکستان پہنچ جائے گا، آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان 4 دنوں تک اقتصادی جائزے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف مشن ایف بی آر، اسٹیٹ بنک حکام، پلاننگ کمیشن، پٹرولیم ڈویژن سے بھی مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے