حمزہ شہباز

عیدالاضحی پر کئے جانے والے تمام انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں عیدالاضحی پر کئے جانے والے تمام انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور ہر ضلع کی انتظامیہ کو زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدالاضحی پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے کوآرڈینیشن اور جامع پلان کے تحت فرائض سرانجام دیئے جائیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو صاف ماحول اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات کا فی الفور ازالہ ہونا چاہیئے، خلق خدا کو عیدالاضحی پر صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے آنے والوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم ہونی چاہئیں، کانگو وائرس اور ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر من و عن عمل کیا جائے، صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے