خلیج فارس تعاون کونسل

خلیج فارس تعاون کونسل چین کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم

نیویارک (پاک صحافت) خلیج فارس تعاون کونسل کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چین کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک اور چین کے نمائندوں کے درمیان مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ قطر کے علاقائی امور کے معاون وزیر خارجہ محمد بن عبدالعزیز بن صالح الخلیفی نے دوحہ کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ تعاون کونسل کے رکن ممالک اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اجلاس بہت اہم ہے۔ یہ اجلاس مشترکہ نقطہ نظر تک پہنچنے کے لیے رائے کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ قطر کے معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینا چاہتا ہے اور اس میدان میں کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے