نوازشریف شہبازشریف

نوازشریف اور شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار، اپیلیں خارج

اسلام آباد (پاک صحافت) نواز شریف کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 اور شہباز شریف کے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنادیا اور لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

ذرائع کے مطابق اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔ خیال رہے کہ نواز شریف این اے 130 لاہور اور این اے 15 مانسہرہ سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی گئی۔

الیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے