بلاول بھٹو

ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں کہ جس کا دارالخلافہ بیت المقدس ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے شکار مظلوم فلسطینیوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ فلسطینی عوام مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام، تناؤ اور تنازعات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطینی بچوں کے قتل و غارت گری، مقدس مقامات کے تقدس کی پامالی، فلسطینی عوام کے گھروں کی تباہی اور فلسطینی خاندانوں کو جبری بے گھر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے قتل و غارت کو روکنے اور انسانی وقار اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے کسی بھی اقدام میں دیگر ممالک کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے